مظفرآباد(صباح نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دوسرے مرحلے میں جاری طلباء کے داخلوں میں 31 مئی 2024 تک توسیع جبکہ نئے داخلے 15مئی کو اختتام۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد شاذیہ صدیق کے اعلامیہ کے مطابق سمسٹر بہار 2024 کے دوسرے مرحلے بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)،2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن, بی ایس (2.5) اڑھائی سالہ سالہ،بی ایس چار سالہ،بی بی اے پروگرام (چار سالہ)، ڈیڑھ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ، سرٹیفیکیٹ کورسز،
پوسٹ گریجو ایٹ ڈپلومہ پروگرامز کے جاری طلباء کے داخلے کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔جبکہ نئی درخواستوں جن کی آخری تاریخ 15مئی تھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔انھوں نے مذید بتایا کہ جن درخواست دہندگان نے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کے بعد فیس چالان ڈاون لوڈ کیا ہے اور ابھی تک فیس جمع نہیں کروا سکیایسے امیدوار 31 مئی تک فیس جمع کروا سکتے ہیںیہ سہولت بی ایڈ اور ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے) کے مینویل فارم پر بھی لاگو ہو گی۔مذید معلومات کے لئے سوفٹ سنٹر،ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا علاقائی دفتر زیرو پوائنٹ مظفرآباد وزٹ کریں۔ یا فون نمبرز 05822960539 یا05822960540ای میلrd_muzaffarabad@aiou.edu.pk پر رابطہ کریں۔