تہران(صباح نیوز) ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہاں نے ایران میں صدارتی انتخابات 28جون کو کرائے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27جون تک چلائی جائے گی۔