محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، ڈاکٹر فواد

 کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع شرقی کے قیم اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ نیشنل اسٹیڈیم کے اجتماع ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر ضلع شرقی وقاص اعظمی فواد بنگش، قیم ضلع نیر حفیظ ناظم علاقہ کامران چشتی یوسی چیئرمین خضر باقی وائس چیئرمین آصف عبدالکریم اور منتخب کونسلرز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کی وجہ سے جماعت اسلامی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اسی لیے عام انتخابات میں کراچی میں جماعت اسلامی کے امیدوار وں کو بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے۔

انہوں نے بتایا کہ واٹر بورڈ بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہ ہونے کے باعث مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔ گٹر ابلتے ہیں تو شہری اپنے بلدیاتی نمائندوں سے رجوع کرتے ہیں ۔ اس لیے ضروری ہے کہ واٹر بورڈ کی تقسیم پرانے سسٹم کے بجائے ٹاون کی بنیاد پر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے وسائل میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں