ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب


لاہور(صباح نیوز)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگوکے دوران سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ججز کے تعینات کے لئے کمیٹی بنائی تھی جس میں وزیرقانون مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں ججز نے بلایا تھا کہ اوپن کورٹ میں بات کریں درخواست کی تھی کہ چیمبر میں بات کرلیتے لیکن اب سماعت ہوگئی، پیر کا وقت دیا ہے امید ہے منافع بخش سماعت ہوگی۔

رہنمان لیگ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے ہم نے کبھی عدالتوں پر دھاوے نہیں بولے یا اوئے کہہ کر نہیں پکارا ہم نے احترام کے ساتھ گھنٹوں کھڑے ہوکر نا حق سزائیں بھی کاٹی ہیں قانون کااحترام کیا ہے اس وجہ سے آج سرخرو ہوئے ہیں  ۔