عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب اپنا لانگ مارچ مکمل ، درست نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ

مظفرآباد(صباح نیوز)عوامی ایکشن کمیٹی نے نوٹیفیکشین کے باوجود مظفرآباد میں رینجرر کی تعیناتی اور اس کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت،مبہم نوٹیفکیشن جاری کرنے اور اشرافیا کی مراعات کے خاتمے کا اعلان نہ کرنے کے خلاف دارالحکومت مظفرآباد کی جانب اپنا لانگ مارچ مکمل کرلیا پیر کی شام راولاکوٹ ،باغ،دھیرکوٹ،حویلی،سدھنوتی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر سے چلنے والا لانگ مارچ مختلف بڑے قافلوں کی صورت میں مظفرآباد پہنچ گیا عوام میں زبردست جوش و خروش،وزیراعظم انوار الحق کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ہیں مظفرآباد پہنچنے پر دارالحکومت کے مکینوں نے شاندار استقبال کیا مہمانوں کے لیئے کھانے مشروبات اور رہائش کا انتظام کیا گیا عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے چار روزہ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے بعد بجلی اور آٹے کو سستا کرنے کے نوٹفیکیشن جاری کیئے ہیں وہ مبہم ہیں جس میں قانونی حوالہ موجود نہیں کہ وہ کس ایکٹ کے تحت اور کن رولز کے تحت کیا گیا ہے جان بوجھ کر نوٹیفکیشن میں سقم چھوڑا گیا ہے لہذا حکومت اسے درست کرے دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ اشرافیا کی مراعات کے خاتمے نوٹیفکیشن بھی کیا جائے ادھر دوسری جانب برارکوٹ سے رینجرز کا قافلہ مظفرآباد داخل ہوا تو مشتعل ہجوم نے شوڑاں،سہرا میل،برارکوٹ،لوہار گلی اور گوجرہ کے مقامات پر جگہ جگہ پتھراؤ کیا جس سے رینجرز کی گاڑیاں ٹوٹ گئیں اور کئیں زخمی ہوئے مظاہرین نے رینجرز کی تین گاڑیاں بھی جلاد دیں رینجر اہلکاروں کی فائرنگ سے تین شہری جاںبحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہیں شہر میں آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے کشیدگی پھیل گئی ہے اس سارے معاملے میں آزاد کشمیر حکومت آزاد کشمیر پولیس منظر سے مکمل غائب ہے۔