لاہور(صباح نیوز)پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔