ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچا


 تہران/جدہ(صباح نیوز)ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچا۔

ایران کی خبررساں ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات گزشتہ سال چین کی ثالثی میں بحال ہوئے تھے۔