خورشید شاہ کے اہل خانہ ، شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی


اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رہنما پیپلز پارٹی سیدخورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملزمان کے وکلا کو نیب کے جواب کی کاپیاں دی جائیں ، اس کے بعد تفصیل سے کیس سنیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو نیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت سے استدعا کی کہ15 فروری کو میرے بیٹے کی شادی ہے اس کے بعد کیس لگایا جائے،عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر رکھا ہے۔