بدین ،کاراورٹرک میں تصادم ،5افرادجاں بحق

بدین(صباح نیوز)بدین میں حیدرآباد روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکا م کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ماتلی کے رہائشی تھے۔ حادثہ یوسف شاہ بس اسٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ نعشیں اور زخمی ٹرک ڈرائیور کو انڈس ہسپتال بدین منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت جان محمد، اظہر حسین جتوئی، شاہد ڈینو ملاح کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق خواتین میں شاہد ڈینو ملاح کی بیوی اورساس شامل ہیں۔