عمران خان کا نواز شریف ،زرداری سے موازنہ نہ کیاجائے، شبلی فراز


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی سینیٹر سید شبلی فرازنے کہا ہے کہ عمران خان کا موزانہ نواز شریف ، آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو کے ساتھ نہ کریں، یہ ہم اپنی ہتک عزت محسوس کرتے ہیں، اس لئے کہ عمران خان ملک کاایک کلین، ایماندار اور محب وطن  لیڈرہے ۔

کدھر گیا سرے محل، کدھر گئے سوئس اکائونٹس کے پیسے ، یہ کیسز مسلم لیگ (ن)نے پیپلز پارٹی پر کیسز بنوائے تھے۔ ایک وقت  وہ بھی تھا کہ جب پوری سیا سی پارٹیاں پی ڈی ایم کے اند ر اکٹھی تھیں جب اس وقت یہ کچھ نہیں کرسکے تو ابھی یہ کیا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار شبلی فرازنے ایک نجی ٹی وی سے انٹر ویو میں کیا۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کا سب سے بڑا اثاثہ پبلک کمیونیکیشن ہے اور جب بھی وہ ٹی وی پر آتے ہیں تو ان کا آنا ایک مثبت اثر لا تی ہے، لوگوں کو جوڑتی ہے او رلوگوں کوقریب لاتی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خا ن نے اس تناظر میں با ت کی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی  والے کہہ رہے ہیں کہ ہم اسلام آبا د پر چارج کریں گے ، اسی طرح مولانا فضل الرحمان ہیں، کوئی 23پر ہے کوئی 27  پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے جو زبان استعمال کی ہم ان سے یہ توقع رکھتے تھے لیکن یہ اتنے نیچے آجائیں گے ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جس طرح کی زبان وہ وزیر اعظم کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔عمران خان کا موزانہ نواز شریف ، آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو کے ساتھ نہ کریں، یہ ہم اپنی ہتک عزت محسوس کرتے ہیں، اس لئے کہ عمران خان ملک کاایک کلین، ایماندار اور محب وطن لیڈرہے ۔انہوں نے کہا کہ کدھر گیا سرے محل، کدھر گئے سوئس اکائونٹس کے پیسے ، یہ کیسز مسلم لیگ (ن)نے پیپلز پارٹی پر کیسز بنوائے تھے۔

پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو ختم کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سارے خاندان کے ساتھ خود لندن میں بیٹھا ہے اور شہبا ز شریف نے پورے خاندان اور داماد کو باہر بھیج دیا اور ان کے کارکن ان کے لئے لڑرہے ہیں اور وہ باہراربوں روپے کے فلیٹس میں بیٹھ کر مزے کر رہے ہیں یہ کون سی جمہوریت ہے ۔ اگر غریبوں سے اتنی ہمدردی ہے تو آئیںجیل بھی جانا پڑتا ہے اور ذولفقار علی بھٹو بھاگا نہیں جیل میں تھا، آصف علی زرداری بھاگا نہیں جیل میں تھا۔