کل جماعتی حریت کانفرنس کاعالی کدل سرینگر کے شہدا کوان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت


 سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہدا  کوان کے 31ویںیوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بھارتی فوجیوں نے 1992میں آج ہی دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان ، فاروق احمد ڈار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں شہید کر دیا تھا۔

متعدد لوگوں نے سرینگر کے عید گاہ میں مزار شہدا  پر حاضری دے کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا  کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور کشمیری عوام پر زوردیاکہ وہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ثابت قدمی سے جاری رکھیں ۔