صدرمملکت نے شہزاد اکبر کا بطورمشیر احتساب و داخلہ استعفیٰ منظور کر لیا


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کا بطورمشیر احتساب و داخلہ استعفیٰ منظور کر لیا۔ شہزاد اکبر کے استعفیٰ کی منظوری کے حوالہ سے باقا عدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

شہزاد اکے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ کی باقاعدہ منظوری کے لئے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی تھی۔ شہزاد اکبر کااستعفیٰ 24جنوری سے منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا جبکہ ایک نجی ٹی وی کے مطابق نئے مشیر احتساب کی تقرری کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور دوناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ نئے مشیر احتساب کی تقرری جلد کردی جائے گی۔