اسلام آباد (صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف نور عالم خان نے کہا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔شو کاز نوٹس کے بعد بھی نور عالم خان کے اپنی حکومت پر وار جاری ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جونیئرز کو گریڈ 20 کی جگہ پر کیوں تعینات کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے پشاور میں گریڈ 18 کے افسر جونیئرز کو گریڈ بیس کی سیٹوں پر کیوں تعینات کیا گیا ہے، برائے مہربانی جانبداری بند کریں، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔