مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے نائب امیر و امور خارجہ کے انچارج مولانا غلام نبی نوشہری کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرڈاکٹر خالد محمود، نائب امیر جہانگیرخان،نائب  امیر ایڈووکیٹ مشتاق احمد گلگت ،سیکرٹری جنرل تنویر احمد ،حریت رہنما سید یوسف نسیم، محمود احمد ساگر، الطاف احمد بٹ، محمد حسین خطیب، مشتاق احمد ایڈووکیٹ، شیخ عبدالمتین، اشفاق مجید،ایڈووکیٹ پرویز احمد،عبداللہ گیلانی، ڈاکٹر نزیر احمد سانگی، جاوید الرحمان ترابی، محمد اسماعیل،  غلام حسن ملک، محمد مقبول پنڈت، محمد شفیع عرفانی، زاہد صفی، عبدالمجید ملک،زاہد اشرف،نذیر بٹ،سمیت تحریک آزادی کشمیر سے منسلک سینکڑوں افراد نے شرکت کی،

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر غلام نبی نوشہری نے کہا کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں جن لوگوں نے ہمارا درد بانٹا ہم ا ن کے شکرگزار ہیں-مولانا غلام نبی نوشہری نے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں جنازے میں شرکت کی یا پھر گھر آکر تعزیت کی اور جنہوں فون اور وٹس آپ کے ذریعے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا-

انہوں  نے کہا کہ میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے اہلیہ مرحومہ کا ذکر کئے نہیں رہ سکتا  ،تحریک آزادی کشمیر کے کٹھن محاز پہ اہلیہ کی جرات اور تدبر کے باعث ہم ثابت قدمی سے کھڑ ے رہے،ہر مشکل میں مرحومہ نے اللہ پہ توکل اور حق کا ساتھ دینے کیلئے ہمت باندھی ،تمام مجایدین اور قائدین کی طاقت اور مستقل مزاجی کے پیچھے انکی ازواج کا اہم کردار ہوتا ہے ،جنہیں خراج تحسین پیش کیا جانا ضروری ہے ،

امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرڈاکٹر خالد محمود نے اس موقع پہ کہا کہ غلام نبی نوشہری کی اہلیہ خواتین کیلئے مشعل راہ تھی ،انکی زند گی اپنے شوہر نامدار کی طرح جدوجہد سے بھری پڑی تھی ،الطاف احمد بٹ نے کہا کہ عورت ماں ہو یا بیٹی یا زوجہ ہر روپ میں مرد کیلئے ہمت اور طاقت کا باعث ہوتی ہیں ،ہم غلام نبی نوشہری کی اہلیہ مرحومہ اور دیگر کشمیری ماوں کو رول ماڈل کے طور ہمیشہ یاد رکھیں گے،آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔۔