اسلام آباد کو مسائل کے انبار سے نکالنے کے لیے اہل، متحرک قیادت درکارہے،میاں محمد اسلم


 اسلام آباد  (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو جدید اور مسائل کے انبار سے نکالنے کے لیے اہل متحرک اور تجر بہ کار قیادت درکارہے ، جس کا جینا مرنا عوام کے لیے ہو ، جو شہریوں کے دکھ سکھ کے ساتھی ہو ں ،ووٹ ایک امانت اور عوام کیلئے اہل اور دیانتدار قیادت منتخب کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ شاید ہے کہ قوموں کو تعمیر و ترقی اور انحطاط و زوال ان کی قیادت کے کردار اور طرز عمل پر منحصر ہے ،عوام برادری ازم لسانی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر ووٹ دیں تو ملک کو اہل ، دیانتدار ، خادم عوام اور مخلص قیادت میسر آ جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تر نو ل کے تنظیمی و سیاسی دورے کے موقع پر علاقے کی مو ثر شخصیات سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر گروپ لیڈر یوسی 86محمد دائود بٹ بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

میاں محمد اسلم نے کہا منی بجٹ، سودی معیشت، مہنگائی، بے روزگاری اور گورنر سٹیٹ بنک کے خلاف 100دھرنے دیے جائیں گے، ایک سو ایک واں دھرنا فائنل اور اسلام آباد میں ہوگا۔ حکمرانوں کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ عوام کو ریلیف دیں یا گھر جائیں،حکومت کی غریب مکاؤ پالیسیوں، سودی معیشت کے خلاف ایک سو ایک دھرنوں کے شیڈول کا اعلان جلد ہی کر دیا جا ئے گا ، تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاج ہوگا، حکومت نے ظلم کی انتہا کردی، منی بجٹ واپس لیا جائے، گورنر سٹیٹ بنک وائسرائے کا کردار ادا کررہا ہے، انھوں نے کہا ملک آئی ایم ایف کا اصطبل بن گیا، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ آئندہ نسلوں کو یہی فرسودہ نظام دینا ہے یا اس خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے جس کی خاطر اسلامیان برصغیر نے قربانیاں دیں، جماعت اسلامی گوادر اور کراچی کے عوام کی آواز بن گئی، سٹیٹس کو پارٹیاں بری طرح ایکسپوز ہوگئی۔