عمران خان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 6 ملین تک پہنچ گئی


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 6ملین تک پہنچ گئی ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پرعمران خان 6  ملین فالوورز حاصل کرنے والے ملک کے واحد سیاستدان ہیں۔ ان کے علاوہ ابھی تک ملک کا کوئی بھی سیاستدان انسٹاگرام پر فالوورز کی اتنی بڑی تعداد حاصل نہیں کرسکا ۔

وزیراعظم عمران خان  کے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک 12 ہزار سے زائد انسٹا پوسٹس شیئر کی ہیں۔عمران خان انسٹاگرام اکائونٹ پر عوام کو اپنے سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ماضی کی حسین یادیں بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔