ڈپٹی سیکرٹری محمد عمر عزیز نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے لیے فوکل پرسن مقرر


اسلام آباد (عابد علی آرائیں ) ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن قانون و انصاف ڈویژن محمد عمر عزیز کونامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا گیا.

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی نے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد عمر عزیز کو نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی تقریب حلف برداری کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا ہے.

یاد رہے کہ نامزد چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری دو فروری کو ایوان صدر میں ہو گی صدر مملکت ان سے عہدے کا حلف لیں گے.