بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر یں گے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی جعفرآباد گوادر کے مسائل اجاگر وحل کرنے کیلئے اہلیان بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر یگی ۔الخدمت فائونڈیشن ملک بھر کی طرح بیرون ملک اور خاص کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے کوشاں ہیں ،مخیر حضرات تاجربرادری الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں ۔بجلی گیس لوڈشیڈنگ بھاری بھر کم بلوں نے روزہ داروں عوام کے مشکلات میں بدترین اضافہ کر دیا ہے حکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سلگتے اجتماعی قومی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور عبدالمجید بادینی عوام کی امیدوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ بے روزگاری مہنگائی اوربدعنوانی کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے حکومت بدعنوانی ختم کرنے اور سادگی وقناعت اپنا کر عوام کو ریلیف دے سکتی ہے۔حکمران منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کر سنجیدگی سے توجہ دیں تاکہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان خلیج کم ہوجائے۔شہر میں ٹریفک مسائل اور صفائی پر انتظامیہ توجہ دیں ،سحر وافطار میں حکومتی اعلان کہ بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ ہوگی کے باوجود سحروافطار کے موقع پر بجلی گیس لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں بلخصوص امور خانہ داری بہت زیادہ متاثرکیا ہے ۔ جماعت اسلامی عوامی سلگتے مسائل کو اجاگر اورحل کے حوالے سے ہر فورم کا سنجیدگی سے استعمال کریگی ۔عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

رمضان المبارک میں غرباء ومساکین مہنگائی وغربت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں مخیر حضرات تاجر برادری پریشان حال عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں مہنگائی وغربت نے غریب عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں ۔ نئی حکومت کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں کی ترقی کیلئے پیکیج کا اعلان کیا کریں ۔گوادرودیگر علاقوں کے سیلاب متاثرین بارش وسیلاب کی مددیقینی بنائی جائے۔غربت بے روزگاری کی وجہ سے ایرانی پٹرول  بے روزگاروں کیلئے معمولی روزگار ہیں اب حکومت اس روزگار پر بھی پابندی لگانا چاہتی ہے جو مناسب نہیں غیرقانونی پٹرول پمپ ختم کرنے کے بجائے ایرانی پٹرول کو قانونی شکل دیکر چندسمگلرکونوازنے کے بجائے پوری قوم کو فائدہ پہنچایاجائے ۔کمشنر کوئٹہ ناجائز منافع خوروں ،زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیں حقیقی سستے بازار کا انعقاد ،قبضہ گروں ،ٹینکر ودیگرمافیازکے خلاف ایکشن لیکر عوام کو آسانی وسہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں