کوئٹہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی ،پیپلز پارٹی کے وفود میں درمیان صوبائی حکومت کی تشکیل اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما میرسکندرخان جمالی کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی ،نائب امیر صوبہ ،حق دوتحریک کے قائد ،ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ ،سابق امیر صوبہ عبدالمتین اخوندزادہ ودیگر بھی موجودتھے اس موقع پر بلوچستان حکومت سازی ،سینٹ الیکشن ،قومی وصوبائی ،سیاستی ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ملاقاتیں جاری رکھنے اور باہمی تبادلہ خیال پر اتفاق ہوا #
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments