سپریم کورٹ ،خورشید شاہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری


اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسید خورشید شاہ کی ضمانت کے مقدمہ میں اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،

جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب خورشید شاہ اور ان کے خاندان کے افراد کے اثاثوں سے متعلق ٹھوس مواد پیش نہیں کر سکا اورنیب کے پاس بے نامی داروں کی جائیداد خورشید شاہ کی ملکیت ہونے کے شواہد بھی موجود نہیں ہیں،

عدالت نے لکھا ہے کہ نیب کی جانب سے محض بے نامی دار ہونے کا الزام لگایا گیا اورخورشید شاہ کے اثاثوں کی سیل ڈیڈ مالیت مسترد کرنے کا ٹھوس قانون جوازبھی پیش نہیں کیاگیا ، عدالتی فیصلہ کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کی زرعی آمدن کا تخمینہ  بھی قانون کے مطابق نہیں لگایا،بنکنگ ٹرانزیکشنز سے متعلق خورشید شاہ پر لگے الزامات کو تسلیم کرنے کی کوئی وجہ موجودنہیں،

عدالت نے لکھا ہے کہخورشید شاہ کی گرفتاری کے دو سال بعد نیب فائنل ریفرنس دائر نہیں کر سکا،اس لئے خورشید شاہ کو مزید حراست میں رکھنا غیر قانونی اور بنیادی حقوق کے منافی ہوگا،عدالت نیخورشید شاہ کی ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔