حب،ایرانی پیٹرول لے جانے والی کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق


حب(صباح نیوز)بلوچستان کی تحصیل حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد کار اور موٹرسائیکل میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے بتایا کہ کار میں ایرانی پیٹرول لوڈ تھا جبکہ موٹر سائیکل پر4 عددگلین ایرانی پیٹرول کے لوڈ تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، آتشزدگی کے باعث موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔