عمران خان کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے تاریخ رقم کرنے والی عدالتِ عظمی کی پہلی خاتون جج کو مبارکباد پیش کی ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے بیان میں جسٹس عائشہ ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ جسٹس گلزار احمد نے پیر کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیا۔