کوئٹہ(صباح نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ گیس لیکج دھماکے میں خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔