ظلم وجبر لاقانونیت ،بدعنوانی نانصافی اور بدعنوانی پر خاموش نہیں رہیں گے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی عدم وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام ،لوگوں کے مسائل حل کرنے اور نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اللہ کی رضاوخوشنودی اور نفاذاسلام میں ہی قوم کی فلاح وترقی ہے۔ظلم وجبر لاقانونیت ،بدعنوانی نانصافی اور بدعنوانی پر خاموش نہیں رہیں گے امریکی غلامی ،آمریت ،بدعنوانی اور بھاری سودی قرضوں نے ہمیں تباہ کر کے رکھ دیا ہے بدقسمتی سے پچیس کروڑعوام پریشان ،مستقبل سے ناامید اور چند خاندا ن واشرافیہ قومی وسائل سے مالا مال ہورہے ہیں۔سودی نظام، مفت خوری ،بدعنوانی کا خاتمہ اور قناعت وسادگی ،بچت اورپریشان حال عوام کو ریلیف دینے سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔جماعت اسلامی  مظلوم فلسطینیوں کے حق میں 10مارچ کو اسلام آباد آب پارہ چوک سے امریکی سفارت خانہ تک مارچ کریگی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مال وزر،اقتدار سے حوس،اللہ کے ہاں جوابدہی، فکر آخرت سے غفلت کی وجہ سے حکمران عوام کو بھول گیے ہیں ۔رمضان المبارک کی آمد آمد کے موقع پربدترین مہنگائی سے غرباء ومساکین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔نتائج تبدیل کرکے انتخابات سے عوام کوسیاسی جمہوری سسٹم سے دور کیا جارہاہے ووٹوں کی چوری کے بعد نتائج کی چوری نے عوام کو مزید اس نظام سے بدظن کر دیاکراچی سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے ووٹ چوری کیے گیے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلو چ جمیل احمد بادینی ظلم وجبر کے نظام میں امید کی کرن ثابت ہوگی ۔گوادر جعفرآبادکے عوام نے جماعت اسلامی کو سرخرو کر دیا ۔قومی اسمبلی اجلاس کی ابتدا گالم گلوچ سے ہوئی، عہدوں کی بندر بانٹ ہورہی ہے، جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں ۔الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے  لوگ آئندہ الیکشن تک عوام کو نہیں ملیں گے،

جماعت اسلامی عوام میں رہے گی، ہم نے دھاندلی والے علاقوں کے نتائج مسترد کر دیے، دھاندلی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے مہنگائی، بجلی، گیس کے بلوں کی وجہ سے ہر شخص بے حد پریشان ہے، انصاف کا کوئی دروازہ نہیں مل رہا، پیپلز پارٹی مسلم لیگ پارٹیوں نے تین سو یونٹ مفت بجلی کا وعدہ کیا تھا، مارچ کے مہینہ سے آغاز کیا جائے۔ گزشتہ 145 دنوں سے دنیا غزہ میں مجبور لوگوں کی نسل کشی دیکھ رہی ہے، تیس ہزار سے زائد شہید ہوچکے، گیارہ ہزار بچے شہدا میں شامل، اکہتر ہزار زخمی ہیں، او آئی سی اور اسلامی ممالک کے حکمران خاموش ہیں، اسرائیلی مظالم کے خلاف اب تک ایک ہزار قراردادیں اقوام متحدہ میں پیش ہوئیں، امریکا اسرائیلی مظالم کا سرپرست ہے۔ جماعت اسلامی نے اہل غزہ کے حق میں بھرپور آواز بلند کی، قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا، ملین مارچز منعقد کیے، اسلامی ممالک کے دورے کیے الخدمت فاؤنڈیشن کی اہل غزہ کے لیے امدادی سرگرمیاں قابل تعریف قابل تحسین ہے