کراچی ، کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

کراچی(صباح نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح ملک کے دیگر شہروں سے مسلسل زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 42 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 18 اعشاریہ 62 فیصد رہی ۔

ادھر کراچی کے ضلع وسطی میں اومی کرون وائرس کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا۔