کراچی(صباح نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح 7بج کر 45 منٹ پر کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ رفعت مختار نے الگ الگ ملاقات بھی کی ہے۔