تاجر برادری چھاتی کے سرطان کے مریضوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے تعاون کرے ،خاتون اول ثمینہ عارف علوی


اسلام آباد(صباح نیوز)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ  حکومت اور طبی اداروں کے ساتھ تعاون کرے تاکہ چھاتی کے سرطان کے مریضوں کو سہولت فراہم کی جاسکے جو علاج تک رسائی اور اس کی سکت نہیں رکھتے۔

وہ ایک سیمینار میں اظہار خیال کررہی تھیں جس کا اہتمام ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی نے کیا تھا۔ خاتون اول نے مرض کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم پر بھی زور دیا