لاہور (صباح نیوز) پنجاب بھر میں نمونیا سے مزید 13بچے جاں بحق ہو گئے ۔ رواں سال پنجاب میں نمونیا سے 404 اور لاہور میں 65 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ صوبے میں 29ہزار 603کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،
اسی طرح صوبائی دار الحکومت لاہور میں رواں برس 6ہزار 438کیسز رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 304 اور لاہور میں 114نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔