ڈ ی جی خان میں5 روزہ انسداد پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی


ڈیرہ غازی خان(صباح نیوز) ڈیرہ غازی خان میں5 روزہ انسداد پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی۔

ترجمان محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے مطابق مہم 26فروری سے شروع کر یکم مارچ تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈیرہ غازیخان انتظامیہ انسداد پولیو کیلئے الرٹ ہے اور ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں پونے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔