لاہور (صباح نیوز)پنجاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر امیدواروں پر جرمانے اور نوٹسز بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے صوبائی حلقہ پی پی 31گجرات کی امیدوار اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ساتھ ہی پی پی 32گجرات کے امیدوار حافظ محمد طاہر پر 5ہزار اور پی پی 34کی امیدوار سمیرا الہی پر بھی 10ہزار روپے جرمانہ کردیا ہے۔اس کے علاوہ پی پی 226لودھراں سے امیدوار فراز نون پر بھی خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر 10ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments