وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس کا شکار


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

نجی ٹی و ی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، وزیر خزانہ نے  بدھ کے روز 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے جبکہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا   اور وہ   دفتر نہیں آئے۔