ہری پور،دھند کے باعث گاڑیاں ٹکراگئیں  ،8افراد جاں بحق ،15زخمی


 ہری پور(صباح نیوز)ہزارہ موٹر وے پر ہری پور اور شاہ مقصود انٹر چینج کے درمیان دھندکے باعث وین، بس، کار اور تعمیراتی مشینری کی گاڑی کے آپس میں ٹکرانے سے  8 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ہری پور کے قریب حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موٹروے پولیس نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔ترجمان نے بتایا ہے کہ موٹر وے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، کرین اور دیگر مشینری منگوا کر آپریشن مکمل کرلیا گیا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، بس مانسہرہ سے لاہور جا رہی تھی۔