ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں سی آر بی سی نہر کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں سجاول، عنایت اللہ، نعمت اللہ، کفایت اللہ اور اسلم شامل ہیں، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کچھ سال پہلے شریفاں بی بی نامی خاتون کو اپنے علاقے میں بے حرمتی کی گئی تھی، یہ اسی واقعہ کی کڑی بتائی جارہی ہے۔