وزیراعظم نے وزارتوں،ڈویژنوں اوردفاتر کے حوالے سے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کو نامزد کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم نے مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور دفاتر جن کے قلمدان وزیراعظم کے پاس بحیثیت انچارج وزیر ہیں، کے حوالے سے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کو نامزد کر دیا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی کو پریذیڈنٹ سیکرٹریٹ، وزیراعظم آفس، کابینہ سیکرٹریٹ، نیشنل سکیورٹی ڈویژن، تخفیف غربت و سماجی تحفظ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن، ریاستی و سرحدی ریجنز ڈویژن کے لئے سینیٹ میں پارلیمانی کارروائی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ان وزارتوں، ڈویژنوں اور دفاتر کے قلمدان بحیثیت انچارج وزیر وزیراعظم کے پاس ہیں۔۔