شہباز شریف سے ملاقات: سابق ایم پی اے چنوں خان لغاری ن لیگ میں شامل

لاہور(صبا ح نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف سے ضلع مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سردار چنوں خان لغاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سردار چنوں خان لغاری نے قائد محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔۔