حنیف عباسی کی بریت درخواست منظور ,جج نے مقدمے سے رہا کر دیا

راولپنڈی (صباح نیوز)نیب افسر کی مدعیت میں پانچ سال قبل تھانہ سٹی میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ضمانت پر رہا مقدمے کا آخری ملزم سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو بری کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی کی جانب سے محمد یاسر چوہدری مصطفی شاہ چوہدری امتیاز حمیر چھیمہ ایڈوکیٹس پر مشتمل پینل نے پیروی کی حنیف عبا سی کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی سول جج راولپنڈی نوید اختر نے درخواست پر دلائل سماعت کے بعد دوروز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا اس مقدمہ میں نامزد چوہدری تنویر خان دانیال چوہدری چوہدری سرفراز افضل ملک ابرار وغیرہ پہلے ہی بری ہوچکے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ نیب کی جانب سے پہلے سے بری ہونے والے دیگر نامزد ملزمان کی بریت کو چیلنج نہیں کیا مقررہ اپیل مدت گزرجانے کے بعد مقدمے کا جاری رکھنا جواز نہیں 2018 میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت ریلیاں نکالنے پر نیب اور راولپنڈی پولیس کی جانب سے پانچ مقدمات درج کرائے گئے تھے۔مقدمہ میں سابق ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر ملزمان بری ہوچکے ہیں