ایم ڈی کیٹ میرٹ پر مبنی نظام تعلیم کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے، شفقت محمود


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ  ایم ڈی کیٹ روایتی تدریسی طریقوں کے بجائے میرٹ پر مبنی نظام تعلیم کی طرف حکومت اور پاکستان میڈیکل کمیشن کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ  اور نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ سکول اور کالجز سکھانے کے عمل کو بھی بہتر بنائیں گے اور طلبا کو حقیقی تعلیم دیں گے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مریضوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔