پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈارکی جانب سے سینٹ میں قائد ایوان کا عہدہ برقرار رکھنے پراعتراض کردیا ۔

اسلام آباد (صباح نیوز)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سینیٹر اسحاق ڈار پر  سینٹ میں قائد ایوان کا عہدہ برقرار رکھنے پراعتراض کردیا ۔نگران حکومت اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے ۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے مرکزی راہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینٹ ہیں۔  سینیٹ کا قائد ایوان سینیٹ میں وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے۔وفاقی وزرا احد چیمہ، فواد حسن فواد کی نواز شریف اور شہباز شریف سے گہرے روابط  جب کہ گورنر پنجاب کاتعلق ن لیگ سے ہے۔

نگران  حکومت اور الیکشن۔کمیشن کو غیر جانبدار رویہ اور طرز عمل ثابت کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ  سیاسی معاشی استحکام آزادانہ صاف شفاف انتخابات سے منسلک ہے۔آزادانہ انتخابات یقینی بنانا اسٹیبلشمنٹ الیکشن کمیشن۔نگران حکومتیں کی زمہ داری ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مزاکرات ہو سکتے ہیں کسی نااہل اور ریاست دشمنوں سے مزاکرات نہیں ہو سکتے ۔ پیپلز پارٹی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے آئین اور جمہوریت کیلئے  سیاسی مخالفین سے اتحاد کئے