کراچی(صباح نیوز)مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی ودینی اسکالر راشدنسیم نے کہا ہے کہ دنیا میں نظریاتی تحریکں اپنے نظریہ کی بنیاد پر ہی آگے بڑھتی ہیں جس میں فرد نہیں نظریہ بنیاد ہوتا ہے اس لیے تطہیرافکار اورتعمیر سیرت ہوگاتو تحریک اسلامی کے پاکستان میں بھی قدم آگے بڑھیں گے،خوش نمانعرے کی بنیاد پراقتدار مل بھی جائے تو وہ دیرپا چل سکتا ہے اورنہ ہی عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔یہی وجہ کہ بھاری مینڈیٹ میں برسراقتدارآنے والی پارٹیاںبھی کچھ نہیں کرسکیں،مہنگائی ،بدامنی ،دہشتگردی کے خاتمے سے لیکر پی آئی اے ریلوے اسٹیل ملز،ٹیکسٹائل تک ہر شعبے میں میں ناکامی ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباآڈیٹوریم میں منعقدہ دورزہ تربیت گاہ برائے مدرسین کے پہلے روز خطاب کر رہے تھے۔قبل ازیں صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،مولانا آفتاب احمد ملک،مولانا حبیب حنفی اورمفتی عرفان عادل نے بھی خطاب کیا۔تربیت گاہ میں سندھ بھر سے منتخب افراد شریک ہیں جبکہ مستقل مدرس کے فرائض پروفیسرحافظ سعیداحمد دہامراہ ادا کرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اخوان مسلموں اس وقت روزمین پرسب سے بڑی نظریاتی تحریک ہے،آج بھی اگر مصر میں غیرجانبدرا اورشفاف الیکشن ہو تو سب سے بڑی پارٹی بن کرسامنے آئی گی کیونکہ اس کی بنیاد فرد نہیں بلکہ نظریہ وتطہیرافکار ہے۔آج بھی مصرکی جیلیں حفاظ کرام سے بھری پڑی ہیں۔دور نہیں جائیں افغانستان کو ہی دیکھ لیں۔دنیا کی سپرطاقت کو شکست دینے والے طالبان کے سربراہ کو کتنے لوگ جانتے تھے،نہ اس نے اپنا فوٹو بنوایااورنہ ہی میڈیا پرتشہیر کی بس درویشی کی زندگی اوراپنے نظریے پرتوکل سے قائم رہے۔پاکستان سے اچھی حکمرانی تو وہ کر رہے ہیں۔مخالف بھی آج تسلیم کرتے ہیں کہ سب سے زیادہ افغانستان میں امن معیشت واستحکام قائم ہے۔ہمارے ہاں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگوں نے حکومت کی توکرپشن مہنگائی،بربادی اورلوٹ مار کے رکارڈ قائم کرگئے۔اس لیے میڈیا، دنیا کی چمک دمک سے مرعوب ومسررلوگ کچھ نہیں کرسکتے اس لیے تو کہا گیا ہے کہ اپنی دنیا آپ پیداکر اگرزندوں میں ہے
Load/Hide Comments