راولا کوٹ (صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے سابق امیر ڈاکٹر خالد محمود نے عوامی مسائل کے حل کے لیے دھرنے پر بیٹھے نوجوانوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ۔ ریاست کے مسائل حل کئے جائیں
ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ گزشتہ دو تین ماہ سے نوجوان عوام کے بنیادی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے دھرنے پر بیٹھے ہوئے نوجوان پر امن تھے ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا پر امن دھرنے میں بیٹھے نوجوانوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے اس اقدام سے بنیادی حقوق کی تحریک کو پرتشدد رخ دینے کی کوشش کی گئی ہے اگر حالات خراب ہوئے تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام نوجوانوں کو غیر مشروط رہا کیا جائے اور ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔ ساری قوم ان نوجوانوں کی پشت پر ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں خطے کے پرامن حالات خراب کرنے کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی