تیسرا بین الاقوامی پیسز(پی اے سی ای ایس) مقابلہ لاہور میں شروع


لاہور (صباح نیوز) پاک فوج کے زیراہتمام جسمانی پھرتی اورلڑاکامہارتوں کا تیسرا  بین الاقوامی پیسز(پی اے سی ای ایس) مقابلہ لاہور میں شروع ہوگیا،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب فورٹریس اسٹیڈیم لاہورمیں ہوئی ۔پیسزمقابلے بین الاقوامی اور نیشنل آرمی ٹیموں کے انتہائی سخت مقابلے جوانوں کی جسمانی پھرتی،معیاراورپیشہ ورانہ تیاریوں کے عکاس ہیں ۔ متعدد ممالک کے 101 کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلوں میں عراق،اردن،فلسطین،سری لنکا،ازبکستان اور یواے ای کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔مصر،انڈونیشیا،جاپان اورمیانمربحیثیت مبصرمقابلوں میں شریک ہیں۔پیسزجیسے بڑے مقابلے میں عالمی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ لیفٹننٹ جنرل سید محمدعدنان مہمان خصوصی تھے۔