اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی۔طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی۔ اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا۔ائیر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو لائونج میں منتقل کردیا گیا۔