ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گھر میں گیس لیکج سے آتشزدگی، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی


ٹوبہ ٹیک سنگھ(صباح نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث آتشزدگی سے  7 افراد جاں بحق اور  4زخمی ہوگئے۔

مرنے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیوحکام کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گائوں میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔واقعہ کے  بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ3 افراد کو تشویشناک حالت تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اورکہا کہ آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔