جموں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع سانبہ میں زیر تعمیر پل گرجانے سے کم از کم 27 مزدور زخمی ہو گئے۔ پل کولپور گاوں کے قریب دریائے دیوک پرتعمیر کیا جا رہا تھا۔
زخمیوں میں سے گیارہ کو رام گڑھ ہسپتال جبکہ کو وجے پوراسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
ایس ایس پی سامبا ڈاکٹر ابھیشیک مہاجن نے 27 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدور غیر مقامی ہیں۔