اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 2021کے اختتام تک 7 کروڑافراد کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کرلیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا۔ ویکسی نیشن مہم کو ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے 250 ارب کی ویکسین خریدی۔
الحمد للہ 2021 کے اختتام تک 7 کروڑ لوگوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا گیا. میں NCOC کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم، وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ اور صحت کی ٹیموں کا خصوصی تور پر شکر گزار ہوں . ان تمام لوگوں کی بے پناہ محنت سے ایک ہدف جس کو لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے، حاصل ہوا pic.twitter.com/omRimvWe9g
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 31, 2021
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے 100 فیصد ویکسین خریدی جاچکی ہے۔ تمام شہریوں کو فری ویکسین لگائی گئی۔
اسد عمر نے این سی اوسی کی ٹیم، وفاق، صوبوں کی انتظامیہ اورصحت ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کی انتھک محنت سے ایسا ہدف حاصل ہوا جسے لوگ ناممکن سمجھ رہے تھے۔