یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آئی ڈی ڈی ایس کی مظفرآباد میں بائیک ریلی

مظفرآباد(صباح نیوز)یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آئی ڈی ڈی ایس یوتھ انشیٹیو کے زیر اہتمام مظفرآباد میں شاندار بائیک ریلی کاانعقاد کیاگیا۔شرکا نے پاکستان آزادکشمیر کے جھنڈے، بینرز پمفلٹ اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے سمیت الحاق پاکستان کے حق میں پرجوش نعروں سے دارالحکومت کیفضا گونج اٹھی۔دارالحکومت کی عوام نے گاڑیاں کھڑی کرکے ریلی کے شرکا کو مبارکباد دی حمایت میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈیموکریٹ حریت فرنٹ یوتھ ونگ کے چئیرمین تنویر درانی، جموں اینڈ کشمیر یوتھ انشیٹیو کیپرویز خان درانی،عبدالقدوس، صدیق، اسامہ کونشی سمیت کشمیری یوتھ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی کے آخر میں شہدائے کشمیر، پاکستان کی سلامتی، پاک فوج کی سلامتی، تحریک آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان سے ہمارا کلمہ کی بنیاد پر ہے ہم پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔کشمیر پاکستان کی شرگ ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کشمیر کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گئی ، وہ وقت ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی نصیب ہو گی ، دشمن کے مکروہ عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔