ہنگو(صباح نیوز)ہنگو میں واقع نریاب ڈیم میں نہاتے ہوئے دو بچوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع نریاب ڈیم میں نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیموں نے ڈیم سے تین لاشیں نکال لیں۔
جاں بحق افراد میں 12 سالہ یحی، 13 سالہ حمزہ اور 36 سالہ حکیم شامل ہیں جن کا تعلق قریبی گاں چھنی بانڈہ سے بتایا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا جب کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔