پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل حکیم کے گھرکے مین گیٹ کے سامنے بم نصب


سوات (صباح نیوز)سوات کے شہر مینگورہ میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل حکیم کے گھرکے مین گیٹ کے سامنے میگنٹ بم  نصب کردیاگیا۔

سوات پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو میگنٹ سے جوڑ کر مین گیٹ کے ساتھ لگایا گیا تھا،بم دسپوزل یونٹ نے بم کو ڈی فیوز کردیا۔

بم دسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ بم 870گرام وزنی اور ریموٹ کنٹرول تھا۔