پشاور(صباح نیوز)ملک کے سینئر اور معروف قانون دان، بیرسٹر ظہورالحق پیر کی شام پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر94برس تھی۔بیرسٹر ظہور پہلی مرتبہ 1973اور دوبارہ 1980 کی دھائی میں پاکستان کی سینٹ کے رکن رہے ۔ وہ صوبہ پختونخواہ کے نگران وزیرِ قانون رہے اور ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر دو بار فائز رہے،
بیرسٹر ظہورالحق 55برس سے زائد عرصے تک وکالت سے وابستہ رہے۔شعبہ قانون کی مہارت اور قابلیت کے باعث وہ عدلیہ اور قانونی اداروں میں قدر اور احترام کی نگاہ سے جانے جاتے تھے۔ وہ ڈاکٹر سراج الدین مرحوم کے بھائی اور جسٹس جلال الدین اکبر جی مرحوم کے برادر نسبتی اور اقوام متحدہ کی ماحولیاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایمبیسیڈر جمیل احمد کے ماموں تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ منگل 4 جولائی کو یونیورسٹی ٹائون کے لیڈیز کلب بجے لان میں ادا کردی گئی