کراچی(صباح نیوز) روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ روس سے 56 ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا بحری جہاز برتھ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔
بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق کلائیڈ نوبل نامی جہاز سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا